Friday, June 19, 2020

جون ٹینتھ ، غلامی کے خاتمے کا دن- واشنگٹن ڈائری۔ ثاقب الاسلام

155

سال پہلے 19 جون وہ تاریخ تھی جب افریقی امریکیوں کے آخری گروہ کو خوش خبری دی گئی تھی کہ وہ غلامی سے آزاد ہوچکے ہیں۔

جنوبی ریاستوں میں غلاموں کی آزادی کا اعلان 1863 میں جاری کیا جاچکا تھا لیکن ٹیکساس کے شہر گیلویسٹن میں موجود غلاموں کو ان کی آزادی کی خبر اس وقت تک نہیں ملی جب تک خانہ جنگی میں کامیاب یونین فوج کے اہلکار وہاں نہیں پہنچ گئے۔

اگلے سال سے گیلویسٹن میں سابق غلاموں نے جون کی انیسویں تاریخ کو آزادی کا تہوار منانا شروع کیا جسے جونٹینتھ کا نام دیا گیا۔ یہ جون نائن ٹینتھ کا مخفف تھا۔

No comments:

Post a Comment