Wednesday, January 20, 2021

احوال صدر جو بائیڈن کی تاریخی تقریب حلف برداری کا- واشنگٹن ڈائری - ثاقب ...

 احوال صدر جو بائیڈن کی تاریخی تقریب حلف برداری کا- واشنگٹن ڈائری - ثاقب الاسلام

امریکہ کے چھیالیسویں صدر جو بائیڈن کی تاریخی اور منفرد تقریب حلف برداری۔ سابق صدر ٹرمپ کی وہائٹ ہاوس سے روانگی اور نئے صدر کی پہلے دن اہم اقدامات

Tuesday, January 19, 2021

جو بائیڈن کی تاریخی اور منفرد ترین تقریب حلف برداری- واشنگٹن ڈائری- ثاقب...

جو بائیڈن کی تاریخی اور منفرد ترین تقریب حلف برداری- واشنگٹن ڈائری- ثاقب الاسلام
واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کا وہائٹ ہاوس میں آخری دن اور نو منتخب صدر کی منفرد ترین اور تاریخی حلف برداری کی تیاریاں مکملُ- انتہائی سخت حفاظتی اقدامات۔
#Inauguration2021 #USA  


Sunday, January 17, 2021

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری، واشنگٹن میں سخت حفاظتی اقدامات ۔ واشنگٹن ...

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری، واشنگٹن میں سخت حفاظتی اقدامات ۔ واشنگٹن ڈائری - ثاقب الاسلام

Wednesday, January 13, 2021

امریکہ میں تاریخی دن- صدر ٹرمپ کا مواخذہ- واشنگٹن ڈائری - ثاقب الاسلام ،...

امریکہ میں تاریخی دن- صدر ٹرمپ کا دوسری بار مواخذہ- واشنگٹن ڈائری - ثاقب الاسلام ، واشنگٹن
 صدر ٹرمپ کا دوسری بار مواخذہ ہو گیا۔ اب توجہ نئے صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب پر جس کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی اقدامات۔

Friday, January 8, 2021

کیپیٹل ہل حملے دو دن بعد کے حالات- واشنگٹن ڈائری - ثاقب الاسلام

کیپیٹل ہل حملے دو دن بعد کے حالات- واشنگٹن ڈائری - ثاقب الاسلام

امریکی کیپیٹل کی عمارت پر بدھ کو مظاہرین کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کےاور کئی حلقوں کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے یا انہیں عہدے سے ہٹانے کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے بعد صدر نے بالآخر با ظابطہ اور پرامن انتقالِ اقتدار پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔لیکن کیپیٹل ہل پر حالات اب بھی کشیدہ۔ لوگ مختلف طریقوں سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ واشنگٹن ڈائری - ثاقب الاسلام، کیپیٹل ہل، واشنگٹن

Friday, June 19, 2020

جون ٹینتھ ، غلامی کے خاتمے کا دن- واشنگٹن ڈائری۔ ثاقب الاسلام

155

سال پہلے 19 جون وہ تاریخ تھی جب افریقی امریکیوں کے آخری گروہ کو خوش خبری دی گئی تھی کہ وہ غلامی سے آزاد ہوچکے ہیں۔

جنوبی ریاستوں میں غلاموں کی آزادی کا اعلان 1863 میں جاری کیا جاچکا تھا لیکن ٹیکساس کے شہر گیلویسٹن میں موجود غلاموں کو ان کی آزادی کی خبر اس وقت تک نہیں ملی جب تک خانہ جنگی میں کامیاب یونین فوج کے اہلکار وہاں نہیں پہنچ گئے۔

اگلے سال سے گیلویسٹن میں سابق غلاموں نے جون کی انیسویں تاریخ کو آزادی کا تہوار منانا شروع کیا جسے جونٹینتھ کا نام دیا گیا۔ یہ جون نائن ٹینتھ کا مخفف تھا۔

Tuesday, April 24, 2018

پاکستانی امریکن نوجوان، امریکہ کے سیاسی نظام کا حصہ بننے کے لیے سرگرم

امریکہ میں بسنے والے پاکستانی نوجوانوں کی آواز بھی طاقت کے ایوانوں تک پہنچے اس کے لئے انہیں سیاسی نظام کا حصہ بننے کی تربیت دینے کی مختلف فورمز پر کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں واشنگٹن کا پاکستانی سفارت خانہ کا کیا کردار ادا کر رہا ہے؟